Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں، قاری نصیر الحق

جازان( جی ایس ایوب) او پی ایف ایڈوائزری کونسل کے رکن امیر خان شیروانی نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر او پی ایف اسلام آباد قاری نصیر الحق سے ملاقات کی۔ نصیر الحق کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ قاری نصیر الحق نے کہا کہ جن مسائل کا ذکر کیا گیا انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی رقوم بینکوں کے ذریعے بھیجیں تاکہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر مزید بہتر ہوسکیں ۔ ملاقات میں نصیر خان شیروانی بھی موجود تھے۔ 
 

شیئر: