ریاض ۔۔۔ مصری اخبارات نے رپورٹ دی ہے کہ ایک مصری شہری نے الجیزہ کے فیصل علاقے میں واقع عمارت کی تیسری منزل کی بالکونی سے بیوی کو گرانے کی کوشش کی تھی۔ خوش قسمتی سے خاتون بالکونی کے کنارے سے لٹک جانے کے باعث بچ گئی۔ راہگیروں نے اس کی وڈیو لیکر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا تھا۔ شوہر نے غصے میں آکر بیوی کو بالکونی سے دھکا دینے کی کوشش کی تھی۔وڈیو میں نظر آرہا ہے کہ خاتون بالکونی کے کنارے سے لٹکی ہوئی ہے اور کچھ لوگ اسے گرنے سے روکنے اور دوبارہ بالکونی میں پہنچانے کےلئے مدد کررہے ہیں۔ یہ مصر میں چند ہفتوں میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔