Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانا اعجاز سہیل اور محمد طاہر بشیرکی گلف بزنس فورم 2019میں شرکت

محمد عرفان شفیق۔ کویت
 
کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر رانا اعجاز سہیل اور ایگزیکٹو ممبر و صدر پاکستانی بینکنگ اینڈفنانس پروفیشنلز اِن کویت کے صدر محمد طاہر بشیر نے گلف بزنس فورم 2019میں خصوصی شرکت کی۔ اس گلف بزنس فورم میں مالیاتی اداروں کی جانب سے بین الاقوامی تجارت، کرنسی کی بدلتی صورتحال اور کریپٹو کرنسی کے حوالے سے ماہرین نے خصوصی گفتگو کی۔ فورم میں  مختلف مالیاتی اداروں کے سربراہان اور بزنس مین افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف مالیاتی اداروں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا بھی خصوصی دورہ کیا اور پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر صدر رانا اعجاز سہیل اور محمد طاہر بشیر نے کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 25 مارچ، 2019 کو منعقد ہونے والے کویت کے یوم آزادی اور یوم التحریر جبکہ پاکستان کے قومی دن 23 مارچ کے ہونے والےمشترکہ گرینڈ پروگرام کےدعوت نامے گلف بزنس فورم کے مہمان خصوصی، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور مالیاتی اداروں کے متعدد عہدیداران کو دیئے۔ اسکے علاوہ حکومتی شخصیات شیخہ سہیلہ سالم الصباح اور شیخہ مریم الصباح نے خصوصی ملاقات میں 25مارچ کو ہونے والی تقریب میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی۔
 

شیئر: