کویت: کویت میں مقیم تارکین وطن کے پاسپورٹ پر اقامہ کا اسٹیکر نہیں لگا کرے گا۔ اس کی جگہ اقامہ کارڈ پر اکتفا کیا جائے گا۔ نائب وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح نے وزارت کے ماتحت محکمہ اقامہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی ہے۔فیصلے پر عملدآمد جلد ہوگا۔ اس سے کئی مسائل حل ہوں گے۔ وقتی اقامہ کے حامل افراد اس سے مستثنی ہوں گے۔