Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری 5 لاکھ ریال سے محروم

العارضہ۔۔۔ جازان ریجن کی العارضہ کمشنری کا ایک شہری بینک کھاتے کیلئے کوائف کے اندراج کے نام پر دھوکہ کھاکر ، چالباز کو اے ٹیم ایم کارڈ کا نمبر بتا بیٹھا۔ چالباز نے اس کے اکاﺅنٹ سے 5 لاکھ ریال نکال کر اس کی کمر توڑ دی۔ سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت حافظ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے یاددہانی کرائی کہ با ر بار تمام کھاتیداروں کو یہ آگہی دی جاچکی ہے کہ کسی بھی بینک کا کوئی بھی اہلکار، کسی بھی حالت میں کسی بھی کھاتیدار سے ٹیلیفون پر اکاﺅنٹ کیلئے نجی کوائف طلب نہیں کرتا۔ با ر بار یہ انتباہ دیا جاچکا ہے کہ بعض مقامی اور غیر ملکی گروہ کھاتیداروں کو مالی نقصان پہنچانے کیلئے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر رابطے کرکے مختلف عنوانوں سے نجی کوائف اور کھاتے کی تفصیلات دریافت کرتے ہیں ان میں سے کسی کے بھی رابطے کا جواب نہ دیا جائے۔ جواب دینے کی صورت میں پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار خود کھاتیدار ہونگے۔ اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے وقت بھی اسکرین پر عربی اور انگریزی میں یہ انتباہ ہر مرتبہ سامنے آتا ہے۔ طلعت حافظ نے توجہ دلائی کہ دھوکہ بازوں نے نیا طریقہ کار یہ اختیار کیا ہے کہ وہ فرضی ایس ایم ایس بینک کی طرف سے بھیج کر اے ٹی ایم کارڈ اپ ڈیٹ کرانے کیلئے اس کی معلومات دریافت کررہے ہیں اور جواب نہ دینے کی صورت میں اے ٹی ایم کارڈ کو معطل کرے کا انتباہ دینے لگے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اگر کسی کھاتیدار نے اپنا قومی پتہ درج نہ کرایا ہو یا تو ایسی صورت میں اس کا اکاﺅنٹ نہ تو منجمد ہوگا ، منسوخ ہوگا اور نہ ہی اکاﺅنٹ بند کیا جائیگا البتہ نئی بینک خدمات کے حصول میں اسے اس وقت تک مشکل پیش آتی رہے گی تاوقتیکہ وہ قومی پتے کا اندراج نہ کرا دے۔ علاوہ ازیں قومی پتہ پیش نہ کرے پر کسی بھی نئے ا میدوار کا نیا کھاتہ نہیں کھولا جائے گا۔ طلعت حافظ نے بتایا کہ اگر کوئی غیر ملکی کسی بینک میں اکاﺅنٹ کھلوانا چاہتا ہو تو اسے ہویہ کارڈ (اقامہ) ، پاسپورٹ کی فوٹو کاپی پیش کرنا ہوگی۔ اگر اقامہ ڈیجیٹل والا ہوگا تو ایسی صورت میں پاسپورٹ کی کاپی طلب نہیں کی جائے گی۔ 

شیئر: