Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولیعہد کا دورہ ہند تعاون کو فروغ دینے کا تاریخی موقع ہے، سعودی سفیر

نئی دہلی۔۔۔ ہندوستان میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر سعود الساطی نے کہا ہے کہ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ ہند دونوں دوست ملکوں کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت ، تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان سعودی عرب کا  چوتھا  بڑا تجارتی شریک ہے۔ دونوں ممالک توانائی، تجارت ، سرمایہ کاری کے شعبوں میں گہرا تعاون کررہے ہیں۔ سیکیورٹی دہشت گردی کے انسداد اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے فروغ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے ثقافتی اور عوامی تعلقات کسی بھی درجہ میں اقتصادی ، سیاسی اور سلامتی تعلقات سے کم درجہ کے نہیں ہیں۔ ہندوستان دنیا بھر میں سب سے بڑی مسلم اقلیت کا وطن ہے۔ مسلمان ہندوستان کی 1.3 ارب نفوس پر مشتمل آبادی کا 15 فیصد ہیں۔ 30 لاکھ ہندوستانی مملکت میں روزگار کے حوالے سے دونوں ملکوں کے دوستانہ رشتوں کے استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ 

شیئر: