نیو یارک ... اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاکستان اور ہند پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔یو این سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اگر دونوںملک رضامند ہوں تو اقوام متحدہ ثالثی کرانے کو تیار ہے۔ترجمان نے پاکستان اور ہند کو ہر ممکنہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے ۔واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹر ی جنرل کو لکھے گئے خط میں پاک ،ہند کشیدگی ختم کرانے کے لئے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔