Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران سے منشیات اسمگل کرنے والا بحرینی گروہ گرفتار

 منامہ۔۔۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سمندر کے راستے ایران سے منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیاگیا۔ ضبط شدہ نشہ آور اشیاء کی قیمت کا تخمینہ 16 لاکھ 50 ہزار بحرینی دینار ہے۔ وزارت داخلہ نے توجہ دلائی کہ گرفتار شدگان میں 69 سالہ غلام رضا علی بھی شامل ہے یہ گروہ کا سرغنہ ہے۔ اس پر سمندر کے راستے نشہ آور اشیاءکی اسمگلنگ کا جرم پہلے بھی ثابت ہوچکا ہے ۔ غلام رضا اپنے اثاثوں کے بہانے منشیات کے دھندے سے ملنے والے کالے دھند کو سفید کرتا رہا ہے۔ گرفتار شدگان میں 48 سالہ احمد موسیٰ بھی ہے ۔ یہ بھاری مقدار میں منشیات وصول کرکے تقسیم پر مامور تھا۔ 70 سالہ مرزا اسد بھی پکڑا گیا ہے۔ یہ سرغنہ سے رقم لے کر منشیات بیجتا تھا۔ 44 سالہ جاسم بھی یہی کام کررہاتھا وہ بھی پکڑا گیا۔ 82 سالہ صالح احمد نامعلوم ذرائع سے ترسیل زر پر مامور تھا۔ وہ بھی پکڑ ا گیا۔ 
 

شیئر: