لاکھوں ہندوستانی تارکین مملکت کی تعمیر وترقی میں لگے ہوئے ہیں، ولی عہد
لاکھوں ہندوستانی تارکین مملکت کی تعمیر وترقی میں لگے ہوئے ہیں، ولی عہد
بدھ 20 فروری 2019 3:00
نئی دہلی: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ لاکھوں ہندوستانی تارکین گزشتہ 70برس سے سعودی عرب کی تعمیر وترقی میں لگے ہوئے ہیں۔ کئی سعودی شہری ایسے بھی رہے جو عرصے تک ہندوستان میں کام کرتے رہے۔ سعودی عرب اور انڈیا کے تعلقات نہ صرف تاریخی ہیں بلکہ انتہائی مستحکم ہیں۔ حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ واضح رہے کہ سبق ویب سائٹ نے ہندوستانی میڈیا میں جاری ہونے والی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ولی عہد نے ایوان صدارت میں پہنچ کر گفتگو کی ہے۔