پاکستانی باکسر عثمان وزیر نیویارک میں مقابلہ کرینگے
اسلام آباد : پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عامر خان باکسنگ اکیڈمی سے پہلے پاکستانی باکسر کی بڑی فائٹ کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی باکسر عثمان وزیر 20 اپریل کو عامر خان کے کارڈ پر نیویارک میں مقابلہ کریں گے۔ عامر خان کے مطابق پاکستانی باکسر عثمان وزیر پہلی مرتبہ نیویارک میں ہونے والی فائٹ میں حصہ لیںگے۔عامر خان نے کہا کہ عثمان وزیر بہترین باکسر اور چیمپیئن ہیں۔ انہوں نے پاکستان کیلئے کئی ٹائٹل حاصل کئے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ یہ خوشی کے ساتھ ساتھ حیران کن بات ہے کہ پاکستانی باکسر پہلی بار نیویارک میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے استور سے ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں