Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولیعہد کے دورہ سے پاک سعودی تعلقات چٹان کی مانند مضبوط ہونگے

پی ٹی آئی سنٹرل ایگزیکٹیو باڈی کے ممبر عبدالقیوم خان کی اردو نیوز سے گفتگو 
ریاض (ذکاءاللہ محسن ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹیو باڈی کے ممبر عبدالقیوم خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جس تبدیلی کا وعدہ عوام سے کیا تھا آج وہ پاکستان کو اس تبدیلی کی جانب لیکر بڑھ رہے ہیں سعودی ولی عہد نے جہاں سعودی عرب میں 26 لاکھ پاکستانیوں کی امنگوں کے مطابق پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے اور پورے پاکستان کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے اس سے دونوں ممالک کے مابین چٹان کی مانند تعلقات استوار ہونگے اور وزیراعظم عمران خان نے جس طرح ملکی ترقی کے لئے سعودی عرب کو ساتھ لیکر نئی راہیں متعین کی ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے جس طرح پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے اس سے یقیناً دونوں ممالک میں تجارتی روابط مضبوط ہونگے اور دونوں مل کر اقتصادی ترقی میں نئے سنگ میل طے کریں گے ۔ جدید سعودی ڈویلپمنٹ میں پاکستانیوں کا شاندار کردار رہا ہے ۔ تمام پاکستانی بھائی سعودی قوانین کا احترام کریں اور قانون کی عمل داری کو یقینی بناتے ہوئے اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔ عبدالقیوم خان نے مملکت سعودی عرب، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، وزراء ، مجلس شوریٰ اور عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم بھی سعودی عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی عوام بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شیئر: