Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2ہزار کلو گرام گوشت اور سبزیاں ضبط

مکہ مکرمہ۔۔۔ مقدس شہر کی پولیس نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے مشترکہ آپریشن کرکے 2ہزار کلو سے زیادہ ناقابل استعمال گوشت، مچھلیاں، مرغیاں،سبزیاں ضبط کرکے تلف کرادیں۔ مشترکہ آپریشن النکاسہ محلے میں کیا گیا جہاں تارکین غیر قانونی طریقے سے غیر منظم دکانیں سجائے ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق 600کلو گرام زائد المیعاد گوشت ، 400کلو گرام ناقابل استعمال مچھلیاں اور 1200ناقابل استعمال مرغیاں اور سبزیاں ضبط کی گئیں۔ سبزی اور پھل بیچنے میں استعمال ہونے والی 120ریڑھیاں بھی ضبط کرلی گئیں۔
 

شیئر: