ولی عہد کاد ورہ چین غیر معمولی اہم
جمعرات 21 فروری 2019 3:00
ریاض ۔۔۔ چین کے گوانگ ژو میں تعینات سعودی قونصل جنرل محمد بن عبداللہ البریثن نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ چین غیر معمولی طور پر اہم ہے۔ چینی قیادت کے یہاں ولی عہد کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ دونوں دوست ملک منفرد تعلقات رکھتے ہیں۔ علاقائی اور بین الاقوامی اہم مسائل پر دونوں ملکوں کا نقطہ نظر ایک جیسا ہے۔ اس تناظر میں دورہ غیر معمولی اہم ہوگیا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون ہر سطح پر نقطہ عروج کو پہنچا ہوا ہے حالانکہ دونو ں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات 1990ءمیں قائم ہوئے تھے۔