Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام پور: دوفرقوں میں تصادم،2افراد ہلاک،پولیس دستہ تعینات

رام پور- - - - اترپردیش میں ضلع رام پور کے سول لائن علاقہ میں 2 فریقوں کے درمیان معمولی بحث و تکرار کے بعد مارپیٹ اور فائرنگ شروع ہوگئی جس میں 2افراد ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔پولیس ترجمان نے  بتایا کہ سول لائن علاقہ میں پنوڈیا گاؤں کےرہنے والے سعادت خان اور جھاجھن یادو کےمابین کسی بات پر کہا سنی ہوگئی۔ بات اس حد تک بڑھی کہ فریقین ایک دوسرے پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ آور ہوگئے۔ فائرنگ سے 42سالہ سعادت خان اور 28سالہ جھاجھن یادو کی موت ہوگئی جبکہ سعادت خان کا بھائی سلیم زخمی ہوگیا جسے فورا اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کرلیا پورے علاقے میں سیکیورٹی فورس کے اہلکار تعینات کردیئے گئے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکےتحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی: ریت سے بھرا ٹرک کار سے ٹکرا گیا، شوہر ، بیوی اور ماں ہلاک

شیئر: