Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی جیلوں سے 850ہندوستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم

 
نئی دہلی:ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ولی عہد نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ ہند کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں قید 850 ہندوستانی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہندوستانی حجاج کے کوٹے میں بھی اضافہ کرکے2لاکھ کردیا۔

شیئر: