Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں حاضری کی سہولت دی جائے،مختار انصاری

لکھنؤ۔۔۔قومی ایکتا دل کے رہنما اور ضلع مئو سے منتخب بی ایس پی کےرکن اسمبلی مختار انصاری نے عدالت سے درخواست کی کہ وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کورٹ میں حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ خصوصی عدالت کے جج پون کمار تیواری نے واضح حکم دیاکہ تحفظ فراہم کرنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم بوقت ضرورت قیدی کو عدالت میں طلب کیا جاسکتا ہے۔مختار انصاری کے ترجمان کرشن چندر مشرا کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست پر یہ حکم جاری کیاگیا۔ باندہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے مختار انصاری کی جیل میں حاضری کی کوششوں پر  خدشہ ظاہرکرتے ہوئےترجمان نے کہا کہ اگر مختارانصاری کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اُن پر منا بجرنگی جیسا قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے ۔لہذا انہیں عدالت میں حاضرہونے کے  بجائے وڈیو کانفرنسنگ کی سہولت فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -کشمیریوں پر حملوں کی روک تھام کی درخواست پر سماعت جمعہ کو

شیئر: