Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں آتشزدگی ،مرنے والے110 ہوگئے

ڈھاکا... بنگلہ دیش میں کیمیکل گودام کے طور پر استعمال کی جانے والی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے مرنے والے 110 ہوگئے۔جس اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگی اسے کیمیائی گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا ۔ کیمیکلز، باڈی اسپرے اور پلاسٹک کے سامان کے سبب آگ بھڑک اٹھی۔ آگ شہر کے پرانے علاقے چوک بازار میں ممکنہ طور پر گیس سیلنڈر سے لگی۔ وہاں موجود کیمیائی مواد سے آگ نے تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کی شدت قریبی 4 عمارتوں میں بھی پہنچ گئی۔ ان عمارتوں کو بھی کیمیائی گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ لگی تو اس وقت ٹریفک جام تھا، یہ تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔ تنگ گلیوں اور چند میٹر کے فاصلے سے عمارتیں واقع ہونے کے سبب لوگ وہاں سے بچ کر نہ نکل سکے۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر 2 گاڑیاں اور 10 رکشے جل کر خاکستر ہو گئے ۔ آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد بھی طلب کی گئی۔ 

شیئر: