Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوونٹس کو 2گول سے شکست،رونالڈو کچھ نہ کرسکے

میڈرڈ:اطالوی کلب جوونٹس رونالڈو کی موجودگی کے باوجود چیمپیئنز لیگ کے اہم میچ میں ہسپانوی کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ سے شکست کھا گیا اور کوارٹر فائنل تک رسائی خطرے میں پڑ گئی جبکہ انگلش کلب مانچسٹر سٹی آخری لمحات میں کئے جانے والے گول کی بدولت میچ برا بر ہونے اور صرف ایک پوائنٹ تک محدود رہنے سے بچ گیا۔ ایٹلیٹکو میڈرڈ نے جوونٹس کو0-2جبکہ مانچسٹر سٹی نے جرمن کلب شالکے زیرو فورکو 2-3سے شکست دی۔جوونٹس اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کا میچ ہسپانوی کلب کے ہوم گراونڈ پر کھیلا گیا جس میں میزبان کلب نے جز جیمینیز اور کپتان ڈیگو گوڈن کے گولز کی مدد سے فتح سمیٹی جبکہ جوونٹس کوئی گول نہیں کر سکی ۔ گزشتہ سیزن میں رئیل میڈرڈ کو چھوڑکر اٹلی چلے جانے والے کرسٹیانو رونالڈو اس ٹرانسفر کے بعد پہلی مرتبہ میڈرڈ واپس آئے تھے لیکن جس امید پر اطالوی کلب نے انہیں حاصل کیا وہ پوری ہوتی نظر نہیں آتی ۔ عام تاثر یہی ہے کہ جوونٹس رونالڈو کی مدد سے چیمپیئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کا خواہاں ہے جو رئیل میڈرڈ کو4جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک ٹائٹل دلا چکے ہیں ۔اب کوارٹر فائنل تک رسائی کےلئے اطالوی کلب کو دوسرے مرحلے کے میچ میں ہسپانوی کلب کو کم از کم 0-3سے ہرانا ہوگا۔دوسری جانب انگلش کلب مانچسٹر سٹی میچ کے آخری منٹ میں رحیم اسٹرلنگ کے گول کی وجہ سے شالکے زیور فور ہرانے میں کامیاب ہو گیا ۔ اس سے پہلے آخری منٹ تک میچ2-2گول سے برابر تھا ۔ جرمن کلب کےلئے دونوں گول نبیل بن طالب نے کئے، مانچسٹر سٹی کی جانب سے سرگیو ایگیورو اور لیورائے سانے میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوئے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: