بغداد....امریکی اور عراقی حکام نے کہا ہے کہ شام میں شکست سے دوچار داعشی جنگجو سرحد عبور کر کے عراق میں داخل ہو رہے ہیں ۔عراقی خفیہ ادارے کے حکام اور امریکی عسکری حکام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ6 ماہ کے دوران ایک ہزارسے زائد داعشی جنگجو کھلا صحرائی سرحد عبور کر کے عراق میں داخل ہوئے ہیں ۔ عراق میں اغواء، قتل و غارت اور شہریوں کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انتہا پسند عراق میں اپنا دائرہ کار وسیع کر چکے ہیں ۔