لیڈی گاگا کی دوسری منگنی بھی ٹوٹ گئی
پاپ موسیقی کی دنیا کی مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کی دوسری منگنی بھی ٹوٹ گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی گاگا نے کرسٹن کارنیو سے منگنی ختم کردی ہے ۔دونوں نے گزشتہ برس منگنی کی تھی اور جلد شادی کا ارادہ ظاہر کیاتھا تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ منگنی ختم ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ اس سے قبل بھی لیڈی گاگا کی ایک منگنی ختم ہوچکی ہے۔