افغانستان میں فضائی حملہ، 11طالبان ہلاک
کابل ۔۔۔ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں 11طالبان ہلاک جبکہ 14 کو گرفتار کر لیا گیا ۔افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ غزنی میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 11 طالبان ہلاک ہو گئے۔ فورسز نے10 جنگجوﺅں کو گرفتار کر لیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضہ میں لے لیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلخ میں بھی جنگجوو¿ں کے ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوے4طالبان کو گرفتار کر لیا ۔