Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامعات میں غیر ملکی لیکچرار نہیں ہوسکتے!

ریاض۔۔۔ وزارت شہری خدمات نے وزارت تعلیم کو تحریری ہدایت دی ہے کہ جامعات میں لیکچرار کی اسامی پر کسی بھی غیر ملکی کو تعینات نہ کیا جائے۔یہ اسامیاں سعودی شہریو ں کیلئے مختص ہیں۔ اگر کسی غیر ملکی کی تدریسی خدمات لیکچرار کے طور پر مطلوب ہوں تو انکی تقرری لیکچرار کی اسامی کے بجائے عام زمرے میں کرلی جائے۔ فی الوقت جتنے بھی غیر ملکی اساتذہ لیکچرار کی اسامیوں پر ہوں انکا ٹرانسفر عام ملازمتوں پر کردیا جائے اور لیکچرار کی اسامیاں ان سے خالی کرالی جائیں۔ 
 

شیئر: