Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج درخواستوں کی وصولی کل شروع ہوگی

اسلام آباد... پاکستان بھرمیں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل پیر سے شروع ہوگا ۔حج درخواست فارم 14 نامزد بینکوں میں دستیاب ہیں۔ درخواستیں6 مارچ تک جمع کرائی جا سکیں گی ۔کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی 8 مارچ کو ہوگی۔ خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر ہیں ۔ حاجیوں کو قربانی کے لئے 19 ہزار 451 روپے الگ ادا کرنا ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا کر2لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

شیئر: