Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول گاندھی نے امیٹھی کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا، اسمرتی

امیٹھی-  - - - مرکزی وزیرٹیکسٹائل اسمرتی ایرانی نے اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں کسانوں کے مسائل پر کانگریسصدرراہول گاندھی اور پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے علاقے کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ۔مرکزی وزیر گوری گنج واقع نودئے ودیالیہ میں کسانوں کی ریلی سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی’’ کسان سمان فنڈ اسکیم ‘‘کے تحت امیٹھی کے 3 لاکھ 80 ہزار کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ ایرانی نےکہا کہ راہول  گاندھی 15 سال سے امیٹھی کے رکن پارلیمنٹہیں لیکن آج تک انہوں نے علاقے کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔اسمرتی نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے امیٹھی لوک سبھا حلقہ کے5 لاکھ کسانوں کو مختلف اسکیموں سے فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ آیوشمان بھارت اسکیم سے امیٹھی میں 315 غریبوں کا مفت علاج ہوا اور دیگر اسکیموں سے علاقے کے 10 کروڑ افرادمستفید ہوئے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -دہلی یونیورسٹی کے دولت رام کالج میں طالبات کا ہنگامہ

شیئر: