Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اروناچل پردیش: مشتعل مظاہرین نےنائب وزیر اعلیٰ کی رہائش اورگاڑیاں نذرآتش

اروناچل۔۔۔۔ریاست اروناچل پردیش میں آبادغیر ریاستی باشندوں کو شیڈول ٹرائبز(ایس ٹی)کا درجہ دیئے جانے کے خلاف مقامی باشندوں کا مظاہرہ جاری ہے۔علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔مشتعل مظاہرین نے نائب وزیر اعلیٰ چونے مین کی نجی رہائش پر دھاوا بول دیا عمارت میں توڑپھوڑ اور آگ لگا دی اور وہاں موجود گاڑیاں بھی نذر آتش کردیں۔ضلع ایٹہ نگر انتظامیہ کی رپور ٹ کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ کی گاڑی کو بھی مظاہرین نے نذر آتش کردی۔ وزیر اعلیٰ پریمان کھانڈو کی رہائش کے باہرمظاہرین اور آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں میں بھی جھڑ پ ہوئی۔اس دوران مظاہرین نے ریاست کے وزیرجنگلات و ماحولیات نبام ریبیا کی رہائش پرتوڑ پھوڑ اور آتشزنی کی ۔ریاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر نائب وزیر اعلیٰ چونے مین کو ضلع ایٹہ نگر سے ضلع نامسائی منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں مظاہرین نے ضلع کمشنر کی رہائش پر بھی ہلّا بول دیا اور آگ لگادی۔واضح ہو کہ جمعہ کومظاہرین سول سیکریٹریٹ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعدصورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔حالات پر قابو پانے کیلئے بارڈر سیکیورٹی فورس اور پولیس کے خصوصی دستے پورے علاقے میں تعینات کردیئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اعظم نے کیا ’’کسان سمّان اسکیم‘‘کا افتتاح ، کسانوں کے کھاتوں میں2ہزار روپے کی پہلی قسط جاری

شیئر: