٭ہر روز سونے سے قبل ایک گلاس نیم گرم دودھ میں چٹکی بھر ہلدی اور شہد کے چند قطرے ملا کر پینااپنا معمول بنا لیں۔ اس سے نہ صرف کمر کے درد سے چھٹکارا ملے گا بلکہ زکام اور کھانسی میں بھی آرام آئے گا ۔
٭نہانے سے ایک گھنٹہ قبل سرسوں کے تیل سے کمر کی مالش کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گرم پانی سے نہائیں ۔
٭کچے چاولوں کی ایک چھوٹی پوٹلی بنائیں اور5 سے 6 منٹ تک مائیکروویو اوون میں گرم کر کے اسکی کمر کے نچلے حصوں پر سکائی کریں ۔ چند ہی منٹوں میں کمر درد ختم ہوجائے گا ۔
٭ کافور کو ناریل کے تیل میں مکس کر کے5 منٹ کےلئے گرم کریں ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں رکھ لیں۔ ہفتے میں 2مرتبہ سونے سے قبل کمر پر اسکی ہلکے ہاتھ سے مالش کریں. اس سے کمر کے درد میں افاقہ ہوگا ۔
٭ سونے سے قبل نیم گرم پانی میں یوکلپٹس کے تیل کے چند قطرے ڈال کر اس سے غسل کریں ۔ اس سے نہ صرف کمر کے درد میں افاقہ ہوگا بلکہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی درد نہیں رہے گا ۔