ماں نے بیٹی کو شکست دے کر مقابلہ حسن جیت لیا
دنیا بھر میں ہونے والے خوبصورتی کے مقابلوں میں زیادہ تر کم عمر اور نوجوان لڑکیاں ہی فاتح قرار پاتی ہیں تاہم آسٹریلیا میں ہونے والے ایک مقابلہ حسن میں نوجوان لڑکی کے بجائے ادھیڑ عمر خاتون نے خوبصورتی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ اس ادھیڑ عمر خاتون نے اپنی 18 سالہ بیٹی کو مقابلے میں پیچھے چھوڑا۔ آسٹریلیا میں 42 سالہ ٹیمی رابرٹس نے خوبصورتی میں اپنی 18 سالہ بیٹی جورڈین اسپینلی کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا۔’مس گلیکسی آسٹریلیا 2018‘ کا مقابلہ گزشتہ برس ہوا تھا، جس میں آسٹریلیا بھر سے کئی لڑکیوں نے حصہ لیا تھا۔خوبصورتی کا مقابلہ منعقد کرنے والی تنظیم ہر سال ’مس گلیکسی‘ کا مقابلہ حسن منعقد کرتی ہے۔