Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجمان: ایشین اسٹالینز نے پریمیئر کرکٹ لیگ جیت لی

ابو روہان۔ عجمان
عجمان ایشین اسٹالینز نے عجمان میں منعقدہ کرکٹ پریمیئر لیگ جیت لی ۔ فائنل میں شارجہ اسٹارز کو ایشین اسٹالینز نے 9رنز سے شکست دیدی۔ میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں ایشین اسٹالینزکرکٹ ٹیم نے منیجر اور مہمان خصوصی چوہدری امجد اقبال امجد نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری امجد اقبال امجد نے کہا کہ یو اے ای میں جس طرح کرکٹ کے کھیل کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں یہاں کے نوجوان کھلاڑی انٹر نیشنل سطح پر متعارف ہوںگے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: