Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل ورلڈ کانگریس : الکاٹیل تھری ٹی 10 ٹیبلٹ متعارف‎

الکاٹیل کمپنی کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر تھری ٹی 10 ٹیبلٹ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ ایک سنگل سم ٹیبلٹ ہے جو کہ اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ ٹیبلٹ میں کاڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھانے کی سہولت موجود ہے ۔ ٹیبلٹ کے پشت اور فرنٹ پر 2 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جس کا سنسر سائز آدھا انچ ہے۔ ڈی ایس پی وائس ریکاگنیشن فیچر کو بھی اس ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹیبلٹ میں فور جی ، وائی فائی ، بلیو ٹوتھ ، مائیکرو یو ایس بی اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔ڈیوائس کی بیٹری 4080 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس کا اسٹینڈ بائے ٹائم 670 گھنٹے ہے۔ ڈیوائس کی قیمت 179 یورو ہے اور اسے رواں سال کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -اوپو کمپنی نے ٹین ایکس لوزلیس زوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی

شیئر: