Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی بورڈ: 12ویں کلاس کے امتحان میں اجتماعی نقل، 17افراد گرفتار

مظفر نگر ۔۔۔اتر پردیش میں امسال انتہائی سخت نگرانی میں یوپی بورڈ کے امتحانات شروع ہوگئے۔بعض نقل مافیا اپنی سرگرمیوں سے باز نہیں آرہے ۔ پولیس نے ایک امتحانی مرکز سے سپرنٹنڈنٹ اور 14 نگراں سمیت17افراد کو گرفتار کرلیا۔یہ سبھی 12ویں کلاس کے فزکس کے پیپر کو اجتماعی طور پر مل جل کر حل کررہے تھے۔افسران نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں 2غیر متعلقہ افرا شامل ہیں تاہم کسی طالبعلم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔امتحانی مرکز پر فزکس کے امتحان کے دوران تعینات اسٹاف کو تبدیل کردیا گیا ۔ علاوہ ازیں سیکٹر مجسٹریٹ اور مرکز ی مجسٹریٹ کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔ ڈی ایم اجے شنکر پانڈے نے بتایا کہ ان تمام ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -رشوت ادائیگی کیلئے کسان نے تحصیلدار کی جیپ میں بھینس باندھ دی

شیئر: