ریاض۔۔۔۔سعودی عرب اورسوڈانی بحریہ نے ’’فلک 2‘‘کے نام سے دوسری بحری مشقیں بحر احمر میں شروع کردیں۔مغربی بحری بیڑے کے کمانڈر سعید الزہرانی نے الحیات اخبار کو بتایا کہ مشقیں کنگ فیصل سی بیس میں کی جارہی ہیں۔اس سے قبل دونوں ملکوں نے فلک 1کے عنوان سے 16فروری 2016کو پورٹ سوڈان میں 6روزہ بحری مشقیں کی تھیں۔