وارانسی ۔۔۔۔وارانسی کے ادے پرتاپ کالج کے ہاسٹل کے سامنے بی کام کے طالب علم وویک سنگھ کو گولی مار ہلاک کردیا۔وویک ضلع اعظم گڑھ کے تِروا تھانہ علاقہ کے جمّوڈيه گاؤں کا رہنے والاتھا، وہ ٹائیکوانڈو کا کھلاڑی بھی تھا۔طلبہ تنظیم کی جانب سے کالج کے انتخابات میں صدر کے عہدے کیلئے الیکشن لڑنے کی تیاری کررہا تھا۔طلبہ نے بتایاکہ لڑکے ہاسٹل میں کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز سنائی دی ۔ شادی کی تقریب میں پٹاخوں کی آواز سمجھ کر کسی نے دھیان نہیں دیا۔تھوڑی دیر بعد جب بعض طلبہ باہر نکلے تو ہاسٹل کے سامنے وویک کو خون میں لت پت دیکھا فورا اسے پانڈے پور میں واقع پنڈت دین دیال ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے وویک پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں 8گولیاں اس کے جسم میں پیوست ہوگئیں۔ڈی ایم اور ایس ایس پی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا بعدازاں وہاں سیکیورٹی فورس کے دستے تعینات کردیئے گئے۔ پولیس نے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -آگرہ : گیزر سےگیس کا اخراج ، ماں اوربیٹیاں ہلاک