نیو یارک...اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے وینزویلا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری سیاسی محاذ آرائی کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران شہریوں کے جانی نقصان پر دکھ پہنچا ہے۔انہوںنے فریقین پر کشیدگی کم کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے یہ بیان وینزویلا اور کولمبیا کی سرحد پر ہونے والے تصادم کے بعد سامنے آیا جب امر یکہ کی طرف سے وینزویلا کی اپوزیشن کے لئے بھیجی گئی امداد روکنے کے لئے حکومتی فورسز نے کارروائی کی۔ فوج اورپولیس نے طاقت کا استعمال کیا، متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ۔