دہلی: روڈویزبس کا حادثہ،ڈرائیور ہلاک،20مسافرزخمی
نئی دہلی۔۔۔دہرہ دون سے دہلی جانیوالی روڈویز کی ڈیلکس بس موہنڈ کے قریب شاہراہ پر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کے قبضے سے باہرہوکر الٹ گئی جس میں ڈرائیورگورو کمارسمیت 20مسافر زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نجی اسپتال پہنچایا جہاں ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد دوسری بس سے دہلی روانہ کردیا گیا۔ڈرائیور کے والد نانک چند نے سہارنپور کے بہاری گڑھ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کراتے ہوئے ریاستی ٹرانسپورٹ ادارے کے اہلکار وں کو ذمہ دار قراردیا۔ نانک چند نے حادثہ کا شکار ہونیوالی بس کا معائنہ کرنے والی ٹیم کی جانب سے خامیاں درج کئے جانے والے رجسٹر کو قبضے میں لینے کا مطالبہ کیا ۔