Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیرینا ولیمز کا کارٹون نسلی تعصب کا عکاس نہیں

سڈنی :امریکی ٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز ہمیشہ ہی اپنے بہترین کھیل، اشتہارات اور خواتین سمیت سیاہ فام افراد کے حقوق کے لئے بات کرنے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک میچ میں ہارنے پر سیرینا ولیمزنے بے بسی اور غصے کے عالم میں ریکٹ زمین پر پٹخ کر توڑ دیا تھا اور امپائر پر بھی برس پڑی تھیں۔جس پرایک آسٹریلوی اخبار نے ان کا کارٹون شائع کیا۔ عام افراد سمیت خود سیرینا ولیمز نے بھی اس کارٹون کو اپنے خلاف نسلی تعصب اور خاتون کی جنسی ساخت کو خراب انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا تھاتاہم اب اخبارات پر نظر رکھنے والی آسٹریلین نیوز پیپرز تنظیم نے اس کارٹون پر لوگوں کی شکایت کو غیر اہم قرار دیا ہے۔ آسٹریلین پریس کونسل نے سیرینا ولیمز کے اس کارٹون کو غیر اخلاقی قرار نہیں دیا۔ کونسل کے مطابق سیرینا ولیمز کا کارٹون صحافتی اور اخباری اقدار کے خلاف نہیں تھا اور نہ ہی یہ نسلی تعصب پر مبنی تھا۔کونسل کا کہنا تھا کہ کارٹون کو خراب، بے ڈھنگا اور ڈراونا تو قرار دیا جاسکتا ہے تاہم اس پر جنسی تعصب کو ہوا دینے کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ اخبارکے اس کارٹون کو ٹوئٹ کرتے ہوئے ایڈیٹر نے تمام قارئین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اخبار کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک لیجنڈ ٹینس اسٹار کی جانب سے شکست کے بعد ریکٹ توڑنے کا  رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: