Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر گولہ باری ،خواتین سمیت4شہری جاں بحق

کوٹلی ..کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔  بلا اشتعال ہندوستانی فائرنگ اور گولہ باری سے 4شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ گولہ باری سے ایک گھر تباہ ہوگیا ۔کوٹلی کے چڑھوئی ،کھوئی رٹہ اور تتہ پانی سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ گاوں خانپور میں ایک خاتون شہناز جا ں بحق او ر اس کے2بچے زخمی ہوگئے۔ نکیال سیکٹر میں گولہ گرنے سے ملک عمر حیات کا گھر تباہ ہوگیا ۔3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں عمر حیات کی اہلیہ موتیاں بیگم اور 2بچے 9 سالہ افروز اور15سالہ زرینہ شامل ہیں۔ ہندوستانی اشتعال انگیزی پرپاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کی۔ دریں اثناءہندوستانی فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ اکھنور سیکٹر میں پاکستانی فوج کی گولہ باری سے5 ہندوستانی فوجی زخمی ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق جوابی کاررائی میں5 پاکستانی پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔ بھاری جانی نقصان کی بھی دعوی کیا گیا ۔

شیئر: