آغا علی نے سارہ سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی
معروف پاکستانی اداکار آغا علی اور اداکارہ سارہ خان کے بارے میں کہاجاتا تھا کہ وہ ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب ہیں اور بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اس تعلق کی تصدیق دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر بھی کافی حد تک کی تھی مگر گزشتہ دنوں آغا علی کی ایک انسٹاگرام پوسٹ سے عندیہ ملا کہ دونوں کے درمیان بریک اپ ہوگیا ہے جبکہ دونوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی اکٹھی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔اب آغا علی نے اس بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی اور بریک اپ کی تصدیق کردی۔جب شو کے دوران ان سے سارہ خان سے تعلق کے بارے میں سوال کیا گیا تو آغا علی نے کہا کہ میں سارہ کا اور ان کے کام کا بہت احترام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی تعلق شروع ہوتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ دونوں افراد ایک جیسی زندگی چاہتے ہیں مگر اکثر اوقات یہ غلط ہوتا ہے اور پھر وہ الگ ہونے لگتے ہیں۔آغا علی نے کہا کہ بریک اپ ان کے لئے بہت سخت ثابت ہوا ۔ میں خود کو بہت زیادہ تنہا اور الگ تھلگ محسوس کرنے لگا تھا۔ زندگی میں واپسی کافی مشکل ثابت ہوئی۔میں دوستوں کاشکرگزار ہوں جنہوں نے اس مرحلے سے گزرنے میں کی میری مدد کی اور سپورٹ کیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مذاق بنانے والوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حد عبور نہیں کرنی چاہئے اور احساس کرنا چاہئے کہ ان کے الفاظ دوسروں پر کیا اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔