Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادرک سر کی خشکی اور کھجلی دور کرنے کیلئے بہترین

ادرک کھانے کا ذائقہ تو بڑھاتی ہی ہے ساتھ میں بہت سے گھریلو ٹوٹکوں ، کھانسی ، سینہ جام اور ہاضمے کے مسائل کا حل بھی فراہم کرتی ہے۔ ادرک کا ایکٹیو کمپاونڈ جنجرول اینلجیسک ( تکلیف سے آرام فراہم کرنا ) ، سیڈیٹیو (نیند کو بہتر بنانا ) ، اینٹی پائیریٹک ( بخار میں آرام فراہم کرنا) اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور ادرک کی یہ خصوصیات اسے گھریلو ٹوٹکوں کےلئے بہترین بناتی ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات کے باعث جسم میں ہر طرح کے انفلامیشن کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مدافعاتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ جسم اور سر کی جلد کو ہر قسم کے انفیکشن اور خشکی اور سکری سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ 
ادرک کو خوبصورتی بڑھانے والے عنصر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ادرک کے جوس کو فیس اور ہیئر ماسک میں شامل کرکے مختلف اقسام کے انفیکشن سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو سر کی جلد کو خشکی سکری اور کھجلی سے محفوظ رکھتی ہیں۔ یہ بالوں کو گرنے سے بچاتی ہے اور جلد کو صحت مند اور مضبوط بناتی ہے۔ 
تازہ ادرک کی جڑیں لے کر ان چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ان ٹکڑوں کو پانی میں ڈال کر ہلکے شعلے پر ابال لیں۔ پانی کی رنگت تبدیل ہونا شروع ہوجائے گی اور کچھ منٹ بعد پانی ہلکا پیلا یا براﺅن دکھائی دینے لگے گا۔ پانی کو چولہے سے اتار کر چھان لیں۔ ابلی ہوئی ادرک کو اچھی طرح دبا کر اس کا تمام جوس نکال لیں۔ اس پانی کو ٹھنڈا کر یں اور اسپرے بوتل میں ڈال کر یا تو سر پر براہ راست اسپرے کریں یا پھر کسی تیل میں شامل کر کے سر کی جلد پر اس کا مساج کریں۔ اس ماسک کو سر کی جلد پر آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں اور پھر شمپو کرلیں۔
ہفتے میں ایک بار سر کی جلد پر ادرک کے جوس کا استعمال خشکی اور کھجلی سے بچانے میں مدد دے گا۔ یہ جلد پر بیکٹیریا کی نشوونما کو بھی کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔
٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: