Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان ، پاکستان سے کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا، سشما سوراج

نئی دہلی: ہندوستان نے بین الاقوامی برادری کو یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ اسلام آباد کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے چین کے شہر ووژن میں روس، ہندوستان ، چین ( آرآئی سی) گروپ کے وزرائے خارجہ کے 16ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی فوجی مہم نہیں تھی بلکہ جیش کے ٹھکانوں کیخلاف فیصلہ کن اقدام تھا۔ ہندوستان کشیدگی کو ہوا دینا نہیں چاہتا۔ سشما نے کہا کہ ہندوستان نے ہر موڑ پر صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا۔

شیئر: