کابل...طالبان نے کہا ہے کہ پاک ہند کشیدگی کے باعث افغان امن عمل متا ثر ہو گا ۔دونوں ممالک کے درمیان صورتحال مزید خراب نہ ہونے کے خواہاں ہیں ۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجائد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک، ہند کشیدگی میں تسلسل افغان امن عمل پر برا اثر ڈالے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں ۔واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں امن مذاکرات جاری ہیں۔