Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور بحرین سے پاکستان جانے والی پروازیں معطل

ابوظبی: اماراتی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے متحدہ عرب امارات سے پاکستان جانے والی تمام پروازیں وقتی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔ پاک وہند کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں امارات کی تمام ایئرلائنز کی پاکستان جانے والی پروازیں نئی ہدایت ملنے تک معطل رہیں گی۔ دوسری طرف اتحاد ایئر لائن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظبی، اسلام آباد اور ابوظبی، لاہور جانے والی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ اسی طرح پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے کھٹمنڈو جانے والی پرواز واپس آرہی ہے۔اسی طرح کا اعلان فلائی دبئی اور امارات ایئر لائن نے بھی کیاہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان سمیت افغانستان جانے والی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ دوسری طرف بحرین نے بھی پاکستان کے تمام شہروں میں جانے والی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: