مودی کاخطاب ملکی سلامتی کے ساتھ مذاق ہے،مایاوتی
جمعرات 28 فروری 2019 3:00
نئی دہلی- - -- سابق وزیر اعلی یوپی اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے وزیراعظم نریندرمودی کے بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کو مضحکہ خیزقراردیتے ہوئے کہاکہ یہ قومی سلامتی کےساتھ کھلواڑ ہے ۔مایاوتی نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ایسے وقت جب جنگ کے بادل چھائے ہیں اور ملک کو قیادت کی سخت ضرورت ہےتو وزیراعظم مودی ملکی سلامتی پر توجہ دینے کے بجائے اپنی پارٹی کی فکرمیں بی جے پی کارکنان سے خطاب کرنے میں مصروف ہیں جو انتہائی مضحکہ خیز ہی نہیں بلکہ ملک کےعوام کے جذبات کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔