ریاض- -- - - خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قاہرہ شہر میں رمسیس ٹرین اسٹیشن میں آگ لگنے پر بھاری جا نی و مالی نقصان پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے تعزیت کا اظہار کردیا۔ شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں قاہرہ شہر میں رمسیس ٹرین اسٹیشن پر آتشزدگی کی خبر ملی، دکھ ہوا۔ اس سے ہونے والی اموات کا سن کر افسوس ہوا۔ میں سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ، آپ اور مصری بھائیوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بوسنیا کے یوم آزادی کے موقع پر صدر کو سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد دی جبکہ دونوں رہنماؤں نے نائیجریا کے صدر محمد بخاری کو نئے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔