نیویارک...بنگلہ دیش نے مزید روہنگیا مسلمانوں کو قبول کرنے سے معذرت کر لی اورکہا ہے کہ روہنگیا ہپناہ گزینوں کا بحرن ان کے ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے۔صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔بنگلہ دیشی وزیر خارجہ شاہدالحق نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اس تناظر میں تعاون کا مطالبہ بھی کیا۔یادرہے کہ بنگلہ دیش میں 4 لاکھ 70 ہزار سے زائد روہنگیا مہاجرین پناہ لئے ہوئے ہیں۔ روہنگیا مسلمان 2017ءمیں میانمار کی ریاست راکھین میں ملکی فوج کی کارروائی کے بعد ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔