پولینڈ فوج کو جدید بنائے گا
وارسا ...پولینڈ نے اپنی فوج کو جدید بنانے کے لئے 49بلین یورو خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولینڈ کے وزیر دفاع نے ٹوئٹرپر جاری بیان میں کہا کہ پولینڈ 2026 تک49 بلین یورو اپنی فوج کے لئے جنگی طیاروں اور آبدوزوں سمیت کئی طرح کے ہتھیار خریدنے پر خرچ کرے گا۔ پولینڈ نیٹو اتحاد کا رکن بھی ہے۔ زیادہ تر عسکری ساز و سامان مشرقی پولینڈ میں نصب کیا جائے گا۔ 2014 میں روس کے کریمیا کو اپنے ریاستی علاقے میں شامل کئے جانے اور حال ہی میں امریکہ اور روس کے مابین تخفیف اسلحہ کا معاہدہ ختم ہو جانے کے بعد سے مشرقی یورپی ممالک کو اپنی سیکیورٹی کےحوالے سے شدید تشویش ہے۔