Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگوں کو کروڑوں روپے سے محروم کرنیوالا 7 رکنی نائیجرین گروہ گرفتار

    لکھنؤ- - - -  - اترپردیش کی  پولیس نے آن لائن بینکنگ کے ذریعے لوگوں کے کروڑوں روپئے نکالنے والے7 رکنی نائیجرین گروہ کوسرغنہ سمیت گرفتار کیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ گروہ کے 4 اراکین کو دہلی جبکہ 3 کولکھنؤ کے وبھوتی کھنڈ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فرضی طور سے کروڑوں روپیہ نکالنے کی شکایت پر سائبر سیل اور لکھنؤ پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر گروہ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ ملزمان کے قبضے سے 27 اے ٹی ایم کارڈ کے علاوہ10 چیک بک، 14 موبائل فون، ایک لاکھ سے زیادہ کی نقدی برآمد کی گئی  ۔ گروہ کے رکن بڑی بڑی کمپنیوں اور اداروں کے کھاتوں سے آن لائن بینکنگ کا لین دین کرتے تھے ۔ اسی کا فائدہ اٹھا کر ان لوگوں نے فرضی طریقے سے پیسہ نکالنا شروع کردیا۔ملزمان نے کمپنیوں کے کھاتوں سے ا یک کروڑ سے زیادہ نقدی نکالی ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ گروہ کے رکن گورکھپور کے اورنٹیل بینک سے ایک کروڑ 31 لاکھ روپئے نکال چکے ہیں۔ پیسہ نکال کر یہ حوالہ کے ذریعہ نائیجریا کے لوگوں کے کھاتوں میں ٹرانسفر کرچکے تھے ۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

شیئر: