Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 ٓ لاہور ... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ۔ جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص پر مشتمل بنچ پیر کودرخواست پر سماعت کرے گا ۔شہباز شریف نے ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے رمضان شوگرمل اورآشیانہ ہاوسنگ سکیم کاکیس بنایا۔کیس میں باقاعدگی سے پیش ہوتا رہا ۔ گرفتاری کے دوران اپنی بیگناہی کے ثبوت دئیے۔نیب درخواست ضمانت کے دوران بھی مجھ پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ کرسکا۔پر عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پر درخواست ضمانت منظورکرلی ۔ پوتی کی طبیعت خراب ہے ،ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث لندن نہیں جاسکتا ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کاحکم دیا جائے ۔ 

شیئر: