Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس اتحاد المسلمین کی 61ویں تقریب تاسیس،صدر مجلس نے پارٹی پرچم لہرایا

    حیدرآباد- - - -  کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے احیاء کے 61 سال کی تکمیل کی مسرت میں  پارٹی ہیڈ کوارٹر  دارالسلام میں  زبردست تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر  صدر پارٹی  اسد الدین اویسی نے  پارٹی پرچم لہرایا۔ مجلس  کے  سیاسی سفر کی  تفصیلات بتائیں۔  اویسی  نے پارلیمانی انتخابات کیلئے  پارٹی قائدین  اور کارکنوں کو تیار رہنے کا  مشورہ دیا۔    توقع ظاہر کی کہ ا  ندرون ایک ہفتہ  الیکشن کی تاریخ کااعلان ہوجائے گا۔  انہوں نے کہا کہ  حیدرآباد کی پارلیمانی نشست پر مجلس کو ہی  کامیابی حاصل ہوگی۔  انہوں نے کہا  کہ وزیراعظم مودی کا نعرہ ’’میرا بوتھ سب  سے مضبوط‘‘  مگر ہم یہ کہتے ہیں کہ ’’میری سرحد مضبوط تو میرا دیش مضبوط ‘‘  اسد اویسی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ ساتھ کانگریس کو بھی شکست ہو گی اس کے بعد ہم آندھرا پردیش میں بھی قدم رکھیں گے اور چندرابابو نائیڈو کی مخالفت میں جگن کی تائید کریں گے جبکہ مہاراشٹر میں پرکاش امبیڈکر کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور امید ہے کہ وہاں بھی کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں کشن گنج کے علاقے سے اختر الایمان مجلس کے امیدوار ہوں گے۔

شیئر: