برطانیہ کا سب سے بڑا بحری جہاز ساﺅتھمپٹن میں
ساﺅتھمپٹن۔۔۔مقامی گودی پر ایک ایسا عظیم الشان مسافر بردار جہاز افتتاحی تقریب کیلئے لنگر انداز ہوگیا ہے جو اس تقریب کے لئے یہاں آنے والا سب سے بڑا مسافر بردار جہاز ہے۔ ایک ارب پونڈ کی لاگت سے تیار ہونے والے عظیم الشان جہاز ایم ایس سی بیلسیما پر 4500مسافروں کی گنجائش ہے اور اس میں 12مختلف اقسام کے ریستوران بنے ہوئے ہیں۔ یہ جہاز سینٹ نظائرے سے یہاں پہنچا ہے۔ جہاں کے شپ بلڈنگ یارڈ میں اسے تیار کیا گیا ہے۔باقاعدہ افتتاحی تقریب کل شام کو منعقد ہوگی جہاں ممتاز اداکارہ صوفیہ لورین مہمان نوازی کے فرائض انجام دینگی۔ اب تک اس جہاز کی متعدد تصاویر جاری ہوچکی ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں اور مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ اسکی تصویریں دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوتی جارہی ہیں۔ اب تک اس جہاز کو بیلسیما کا نام دیا جارہا تھا لیکن افتتاحی تقریب میں ایک نیا نام دیا جائیگا۔ جہاز پر معذور اور ضعیف قسم کے مہمانوں اور مسافروں کیلئے خصوصی سہولتیں بھی موجود ہیں۔ عرشے پر ایک بڑا سوئمنگ پول بھی ہے جو رات کی روشنی میں غضب کا خوبصورت نظر آتا ہے۔ جبکہ لیگو کلب بھی ہے ۔ ریستوران سوشی اور دیگر مزیدار ڈشز فراہم کرینگے۔ شائقین کے شوق کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے یہاں گردشی قسم کا تھیٹر بھی ہے جہاں مختلف شعبدہ بازاپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔