Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کشمیر_لہولہان

ہندوستانی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جا رہی ہے جس میں کشمیر کی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہندوستانی جارحیت کے نتیجے میں کئی کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ 
شاہ اویس نورانی نے ٹویٹ کیاکہ آزاد کشمیر پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے سویلین آبادی اور اسپتال بمباری کی زد میں ہیں لیکن پاکستانی میڈیا پر مکمل بلیک آﺅٹ ہے۔یہ تماشا کیا ہورہا ہے۔ہند کا بھیانک چہرہ دنیا کو کیوں نہیں دکھایا جا رہا؟
عمر نے لکھا کہ ہند نے دراندازی کیلئے آزاد کشمیر کا راستہ استعمال کیا۔ پاکستان نے بھی ہندوستانی طیارہ کشمیر کے علاقہ بڈگام میں گرایا۔ ہند مسلسل آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پر گولہ باری میں مصروف ہے۔ یا اللہ کشمیر کی حفاظت فرما۔
عباس اکبر نے ٹویٹ کیا کہ ایک طرف ہندوستانی پائلٹ واہگہ بارڈر کراس کر رہا تھا تو دوسری طرف ہندوستانی فورسز آزاد کشمیر میں ایل او سی پر فائرنگ کرکے نہتے کشمیریوں کو شہید کررہی تھی۔
فیضان طارق نے ٹویٹ کیا کہ جو کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہے ہیں جو کشمیریوں کی آزادی سلب کر کے بیٹھے ہیں۔
*********

شیئر: